ہوماسلام آباداسلامی حکومت قائم ہونے تک معیشت کی بہتری کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،نصر اللہ رندھاوا

اسلامی حکومت قائم ہونے تک معیشت کی بہتری کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،نصر اللہ رندھاوا

اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں کلمہ طیبہ کے اصولوں پر مبنی اسلامی حکومت قائم نہیں ہوگی تب تک ملکی استحکام اور معیشت کی بہتری کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، پاکستان حاصل کرنے کیلئے پوری قوم نے قومیتوں کے بتوں اور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ وطن حاصل کیا تھا اب بھی ملک کو مہنگائی، بیروزگاری،بدامنی اور کرپٹ و نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا،انھوں نے کہا پاکستان میں حقیقی اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے نیک،صالح اور دیانتدار قیادت کو منتخب کر نا وقت کا تقاضہ اور اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے وطن کے نظام مملکت کو فرنگی اور مغربی تہذیب کی بجائے عین اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں ارکین جماعت سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

نصر اللہ رندھاوا نے کہاعا م آدمی مہنگائی کی وجہ سے دوقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان اور اپنے بچوں سمیت خودکشی کرنے پر مجبور ہے،جماعت اسلامی ہی قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہے ہمیں جب بھی محدود پیمانے پر اختیارات ملے ہم نے ڈلیور کرکے دکھایا، موجودہ نااہل حکمرانوں نے بدترین حکمرانی سے پاکستان کی معیشت کو تباہ اور عوام کو بدحال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، انھوں نے کہا ملک پرمسلط کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا ہوسکے اور تعلیم،صحت، صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔