ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نیا موڑ ،بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق اکبر ایس بابر 2011 کے بعد پہلی بار تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پہنچے ،
اکبر ایس بابر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی لینے گئے ، پارٹی ووٹرز کی لسٹ اور قواعد وضوابط کی کاپی بھی مانگی ،
سنٹرل مرکزی آفس کے سٹاف نے کوئی دستاویزات دینے سے معذرت کر لی ،
سٹاف سنٹرل آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس کوئی کاغذات نامزدگی اور ووٹر لسٹ موجود نہیں ،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔