ہومپاکستانجسٹس مظاہرنقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے

جسٹس مظاہرنقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے

اسلام آباد (سب نیوز)جسٹس مظاہرنقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے۔
جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کو 2 شوکاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں،جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف دس شکایات زیر التوا ہیں، جن پر جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو 2 شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔
جسٹس مظاہرنقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے ہیں، درخواست میں وفاق کوب ذریعہ وزارت قانون فریق بنایا گیا ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184(3) کی درخواست14روز میں مقرر کرنے کے پابند ہیں، 20 اور 30 نومبر کو کارروائی کے خلاف 2 درخواستیں دائر کیں، درخواستوں میں عبوری ریلیف کی استدعا کی گئی، لیکن درخواستوں کے باوجود کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے خط میں لکھا ہے کہ میری درخواست سماعت کیلئے مقررنہ کرنا میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جوڈیشل کونسل نے اگرکوئی فیصلہ دیا تو یہ آئین کیخلاف ہوگا،جسٹس مظاہر نے استدعا کی ہے کہ میرے خلاف شکایات کو کھلی عدالت میں سنا جائے، اور ایسے بینچ کے سامنے مقرر کی جائیں جس بینچ میں جوڈیشل کونسل کے ممبران جج شامل نہ ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔