کوئٹہ (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے جہاں پارٹی کے بلوچستان کے رہنماوں نے دونوں لیڈروں کا استقبال کیا۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کرنے والوں میں چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سردار ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، علی مدد جتک، صابر بلوچ، چوہدری یاسین، سردار عمر گورگیج اور دیگر رہنما شامل تھے۔سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گیعلاوہ ازیں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔بلوچستان کے دورے میں صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن و دیگر بھی موجود ہیں۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے، کل یوم تاسیس جلسے سے خطاب کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
