ہوماسلام آبادسی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کے دو ڈائریکٹوریٹ تشکیل دینے ، ادارے کی رٹ قائم کرتے ہوئے اربوں روپے کا ریونیو جمع کرنے والے ڈائریکٹر شفیع مروت نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کے دو ڈائریکٹوریٹ تشکیل دینے ، ادارے کی رٹ قائم کرتے ہوئے اربوں روپے کا ریونیو جمع کرنے والے ڈائریکٹر شفیع مروت نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد( ایڈیٹر انوسٹی گیشن) سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ بلڈنگ کنٹرول ٹو اور بی سی ایس ساتھ کو اسٹیبلش کرکے سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز پرائیویٹ ہاسنگ سوسائیٹز پ پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا 2018 سے بلڈنگ کنٹرول کو باقاعدہ ڈائریکٹوریٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈائریکٹر شفیع مروت نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ،، بطور ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ساتھ سی ڈی اے کو دو ارب سے زائد کا ریونیو دیا گیا جبکہ 1400 سے زائد غیرقانونی عمارتوں کو سیل کرنے کا کام بھی بخوبی سرانجام دیا گیا ،، اس کے علاوہ غیر قانونی تعمیرات اور غیرقانونی سیل کو توڑ کر کام کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں ،، غیرقانونی پراجیکٹس کی تفصیلات کو سی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر ڈالا گیا تاکہ سادہ لوح عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے ،، ڈائریکٹر شفیع مروت کی جانب سے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے 42 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 75 فیلڈ سروئرے کی پوسٹیں بھی نکالی گئیں بلڈنگ پالان کی اپروول لینے والوں کی آسانی کے لیے آٹومیشن سسٹم کو متعارف کروایا گیا ، جس کے تحت درخواست دینے والے آن لائن سسٹم کے تحت اپنی درخواستوں کو فالوکرسکتے ہیں۔

1 24
12

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔