اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس میں جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید پر مقدمے کی درخواست کازلسٹ سے منسوخ کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شہری عاطف علی کی مقدمہ اندراج کی درخواست 28نومبر کو سماعت کیلئے مقرر تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس درخواست کو سماعت کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیاگیا۔
مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نےایف آئی اے، جنرل باجوہ، فیض حمید کو نوٹس جاری کیا تھا،صحافی جاوید چودھری، شاہد میتلا، پیمرا، پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری ہوئے تھے۔
