جدہ (خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں حج والینٹیرز گروپ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے قونصل جنرل جدہ خالد مجید سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور ہر سال حجاج کرام کی خدمت پر معمور نوجوانوں کی کاکردگی کو سراہا
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان حج والینٹیرز گروپ کی تقریب میں سینکڑوں رضا کاروں نے شرکت کی جبکہ قونصل جنرل خالد مجید،ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو،ڈاریکٹر حج فہیم آفریدی،اور ضیاالرحمان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں جنھوں نے پاکستانی حج رضا کاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب بھر سے اقامہ ہولڈرز رضا کار جذبہ خدمت سے سرشار ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے آ رہے ہیں اور پاکستان قونصلیٹ اور حج مشن ان کی بھرپور معاونت جاری رکھے گا تقریب میں حج رضا کاروں نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا جبکہ حجاج کرام کی خدمات کے اعزاز میں رضا کاروں اور میڈیا نمائندگان میں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
