اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے ،گریڈ16،17کے 6افسران کے تبادلے کردیے گئے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل جمیل چوہان کو ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹشین سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو تعینات کردیا گیا ہے ،شیخ ذیشان کو ڈپٹی ڈائریکٹرانسپیکشن سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،انوارالحق کو اسسٹنٹ منیجر آئی ڈائریکٹوریٹ سے ہٹا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،بشریٰ ہاشمی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینی ٹیشن سے ہٹا کر ای ایم او اسٹیٹ منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹو ،کاشف رحمان کو ای ایم او اسٹیٹ منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹو تعینات کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں فرزند علی کو سب انجینئر ایم پی او سے ہٹا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم پی او تعینات کردیا گیا ہے ۔

