پشاور(نیوزڈیسک)عاصمہ عالمگیر کے بعد اب ضیااللہ آفریدی نے بھی پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں موجود بعض افراد سے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل ملک میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، بلاول بھٹوعوامی رابطہ مہم کیلئے خیبرپختونخوا کے دورے پر ہیں، لیکن کے پی میں ان کی جماعت کے اراکین کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔
چند روز قبل پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما عاصمہ عالمگیر پارٹی عہدے سے مستعفی ہوئی تھیں، اور اب خیبر پختونخوا میں پیپلزپارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اور صوبائی رہنما ضیااللہ آفریدی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ضیااللہ آفریدی پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری کےعہدے پر فائز تھے، اور اب انہوں نے اپنا استعفیٰ صوبائی صدر کو بھجوا دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں موجود بعض افراد سے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیااللہ آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا بھی خدشہ ہے۔
پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کو ایک اور جھٹکا، ضیااللہ آفریدی عہدے سے مستعفی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
