ہومپاکستاننوازشریف پر مبینہ حملے کا واقعہ یا ڈرامہ، لندن پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

نوازشریف پر مبینہ حملے کا واقعہ یا ڈرامہ، لندن پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

لندن ، برطانیہ میںسابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد کے مبینہ حملے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا موقفسامنے آگیا۔ برطانوی پولیس نے دفتر پر حملے کی تردید کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں نوازشریف مذکورہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ ن لیگ نے گزشتہ روز جمعے کو اس کی اطلاع دی۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے دفتر آنے والے چاروں افراد غیر مسلح تھے، جائے وقوعہ پر حملہ ہوا اور نہ ہی کوئی تشدد کا واقعہ پیش آیا۔واقعے کے چوبیس گھنٹے بعد ویڈیوز سامنے لانے سے سوالات اٹھ گئے کہ کیا واقعے کی ویڈیوز ایڈٹ کرکے میڈیا کو جاری کی گئی ہیں؟ویڈیوز میں لیگی رہنما مبینہ حملہ آوروں کو اطمینان سے جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ حملہ آوروں کے ہاتھوں میں کسی قسم کے اسلحے کی بجائے کاغذات تھے۔مبینہ حملہ آور بھی جلدی میں نہیں تھے، گفتگو کرکے اپنی گاڑی میں واپس چلے گئے۔اس کے علاوہ ن لیگی رہنماوں نے مقامی پولیس کو بھی خصوصی طور پر دیے گئے ہنگامی نمبرز پر بر وقت کال کرکے واقعے کی اطلاع نہیں دی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ لندن میں 4 افراد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر میں زبردستی داخلے کی کوشش کی، پولیس بلانے پر چاروں افراد واپس چلے گئے۔رپورٹ کے مطابق جب 4 افراد نے جب حسن نواز کے دفتر میں زبردستی داخلے کی کوشش کی تو اس وقت وہاں نواز شریف بھی موجود تھے۔ دفتر آنے والے افراد نے نواز شریف کے گارڈز سے بحث بھی کی اور جب نواز شریف کیگارڈز نے پولیس بلائی تو چاروں افراد چلے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔