اسلام آباد،بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ،تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم ، ق لیگ ، بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید ایک ایک وزارت دینے کی پیشکش،دوسری وزارت لینے سے انکاری ایم کیو ایم بھی مان گئی۔ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری نے ایم کیو ایم کو دوسری وزارت لینے پر آمادہ کیا ،دوسری وزارت کے لیے خالد مقبول صدیقی نے فیصل سبزواری کو بطور وزیر شامل کرنے کا گرین سگنل دیدیا ۔ذرائع کے مطابق اسد عمر اور عمران اسماعیل ایم کیو ایم کو منانے میں کامیاب ہوگئے،ق لیگ کے کامل علی آغا اور بی اے پی کے انوار کاکڑ متوقعہ وزیر ہونگے جبکہ میجر (ر)طاہر صادق کو بھی وزارت ملنے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ حماد اظہر سے پاور ڈویژن واپس لیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فروغ نسیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ان کی جگہ علی ظفر کو وزارت قانون دینے کے خواہشمند ہیں ۔
بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ،ایم کیو ایم ، ق لیگ ،باپ کو مزید ایک ایک وزارت دینے کی پیشکش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
