کوئٹہ ،بلوچستان کے ضلع چمن میں پرانی عید گاہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 6افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کی جانب سے یومِ یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں ریلی نکالی جارہی تھی جسے شرپسندوں نے نشانہ بنایا۔حملے میں جے یو آئی(نظریاتی)بلوچستان کے نائب امیر قادر لونی بھی زخمی ہوئے۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اور امدادی اداروں کے کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو چمن سول ہسپتال منتقل کیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھمکا نصب ڈیوائس کا معلوم ہوتا ہے۔
چمن میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق 12 زخمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
