ہومپاکستانایف آئی اے میں روٹیشن پالیسی کے تحت 14 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،8 انسپکٹرز کے تبادلے ، نوٹیفیکیشن جاری

ایف آئی اے میں روٹیشن پالیسی کے تحت 14 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،8 انسپکٹرز کے تبادلے ، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) میں پانچ سالہ روٹیشن پالیسی کے تحت افسران کے تبادلے، 14 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 8 انسپکٹرز کے مختلف زونز میں تبادلے کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران کا ایف آئی اے کے پی کے زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیئر نصرانی کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر زمان کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی کے زون تعینات کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اشرف کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال اسلم خان کا ایف آئی اے سندھ زون ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجمل صادق سندھو کا اے ایچ ایس ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد مجید کا ایف آئی اے گوجرانوالہ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید رضوان شاہ کا اے سی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد افضل خان نیازی کا اے ڈی جی سی سی ڈبلیو ہیڈکوارٹرز میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبیر احمد کا ایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور سے اے ڈی ٹرانسپورٹ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن شاہد اقبال کا اے سی ڈبلیو سے پنجاب زون ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن رحمت اللہ تالپور کا ایف آئی اے کے پی کے زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر الطاف گوہر کا ای سی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن راجہ محمد مشتاق کا پنجاب زون ٹو میں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ثنااللہ خان نیازی کا ایف آئی اے حیدرآباد سے کوئٹہ زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، سپریٹنڈنٹ عبد الرشید کاکڑ کا سیکرٹ سیل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن طاہر علی کا پنجاب زون ٹو جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عمران خلیل کا ایف آئی اے سی سی ڈبلیو اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انسپکٹر عابد حسین کا ایف آئی اے کے پی کے زون ، انسپکٹر کاشف نذیر کا ایم ٹی او برانچ ہیڈکوارٹر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، انسپکٹر عمر فاروق کا سی ٹی ڈبلیو لاہور جبکہ محمد یوسف کا امیگریشن ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر امام بخش کا کے پی کے زون جبکہ انسپکٹر شوکت علی کا سیکیورٹی برانچ میں تبادلہ کردیا گیاہے۔انسپکٹر شہزاد ظفر چوہدری کا سندھ زون ون جبکہ انسپکٹر لیاقت علی حلیو کا این سی بی انٹرپول میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔