اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انکوائری نمبر 395/2024 کی تکمیل کے بعد انسانی سمگلر اور ایجنٹ سید بابر علی واجد ولد سید واجد کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کو 4یورپی ورک پرمٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر کسی قانونی اختیار کے بغیر 16ہزار یورو ہتھیائے اور بعد ازاں شکایت کنندہ کو دھوکہ دے کر روپوش ہو گیا۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 84/2025 دفعات 420، 468، 471، 406، 109 تعزیرات پاکستان اور دفعات 18، 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت مقدمہ درج ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
