کراچی (آئی پی ایس)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونا کی قیمت میں ایک ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے سے سونا کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 250 روپے تک جا پہنچی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس تولہ سونا کی قیمت میں 18ڈالر اضافے کے بعد سونا 1870 ڈالر کا ہوگیا جس سے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 250 روپے تک جا پہنچی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
