اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری صنعت و پیداوارافضل لطیف نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا چارج سنبھال لیاجبکہ ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری پیٹرولیم تعینات کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کیے گئے ہیں اور سہیل راجپوت کو سیکرٹری انڈسٹریز مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔
وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، افضل لطیف سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،ڈاکٹر ارشد محمود سیکرٹری پیٹرولیم تعینات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔


