ہومپاکستانعالمِ اسلام متحد ہو کر فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلائے،علی نواز اعوان

عالمِ اسلام متحد ہو کر فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلائے،علی نواز اعوان

فلسطین اور کشمیر کو انصاف دلانے تک عالمی برادری خود کو مہذب کہلوانے کی حقدار نہیں معاونِ خصوصی وزیر اعظم پاکستان
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی ہر لحاظ سے قابلِ مذمت ہے ، وقت آگیا ہے کہ کہ عالم اسلام متحد ہوکر فلسطینیوں پر 70 سال سے زائد عرصے سے جاری مظالم ختم کروانے کے لیے عملی اقدامات کرے، عالمی براری فلسطین اورکشمیر کو انصاف دلانے تک خود کو غیر جانبدار اور مہذب کہلوانے کی حقدار نہیں ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے 70 سال سے زائد عرصے سے جاری یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے اسرائیلی مظالم کی وجہ سے فلسطینیوں کی کئی نسلیں ختم ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس دنیا کے تمام مذاہب کے لیے مقدس مقام ہے اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسلمان اپنے قبلہ اول کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر قبلہ اول کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرے اور عالمی برادری کو دہشت گردی اور دفاع کا فرق بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے اسرائیل کو اس کے مذموم ارادوں سے باز نہیں رکھا جاسکتا بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور تمام مسلمان ممالک کو مل کر اسرائیل کی سفارتی تنہائی کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ دنیا کے طاقتور ممالک کو فلسطینی حریت پسندوں کی تھوڑی بہت مزاحمت میں بھی دہشت گردی کا عنصر نظر آتا ہے جبکہ اسرائیل کی کھلی دہشت گردی پر چپ سادھ رکھی ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ عالمی برادری تب تک غیر جانبدار اور مہذب کہلوانے کی حقدارنہیں جب تک فلسطینیوں اور کشمیریوں کا آزادی کا حق نہیں دلوا دیتی اور اسرائیل اور بھارت کے مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ فلسطین عالمی سطح پر اٹھا یا اور امید ہے کہ دنیا کے ممالک اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔