اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی صدر زون حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی 188 کی خلاف ورزی پر کارروائی،جی نائن فور میں ایک سنوکر کلب پر چھاپہ مارکر 26 افراد کو گرفتار کرکے سنوکر کلب کو تاحکم ثانی سیل کردیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بجھوا دیا جبکہ دوسری کارروائی میں چار بھکاریوں کو گرفتار کر مقدمہ درج کرلیا ۔کارروائی ڈی ایس پی ملک محمد بشیر کی نگرانی میں ایچ او تھانہ کراچی کمپنی آصف خان معہ ٹیم نے کی ۔ایس پی صدر زون حمزہ ہمایوں نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
کراچی کمپنی پولیس کی 188 کی خلاف ورزی پر کارروائی،سنوکر کلب پر چھاپہ ،26 افراد گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
