اسلام آباد، این سی او سی نے عید سے متعلق گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار افراد، بزرگ اور 15 سال سے کم بچوں کو عید گاہ نہ آنے دیں۔تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں این سی او سی نے عید کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ این سی او سی کے مطابق عید کی نماز کھلی جگہ پر ہونی چاہیئے،عید کی نماز کے وقت کورونا کے تمام پروٹوکولز اپنانے چاہیئے،اگر مسجد میں نماز ادا کرنا ضروری ہوتو مسجد کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں،رش کم رکھنے کے لئے ایک جگہ دو سے تین نمازیں ادا کی جائیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق عید کا خطبہ انتہائی مختصر رکھا جائے،نمازی عید کی نماز کے لئے جائے نماز گھر سے لائیں، بیمار افراد، بزرگ اور 15 سال سے کم بچوں کو عید گاہ نہ آنے دیں، عید گاہ میں فیس ماسک پہننا لازمی ہے ،عید گاہ میں متعدد داخلی اور خارجی دروازے رکھے جائیں، عید گاہ کے داخلی دروازوں پر تھرمل سکیننگ، سینیٹائزرز کی سہولت موحود ہو،عید گاہ میں 6 فٹ فاصلے پر نشانات لگائے جائیں۔
این سی او سی نے عید کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
