ہوماسلام آبادتھانہ گولڑہ شریف پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

تھانہ گولڑہ شریف پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ گولڑہ شریف پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث اسد علی نامی ملزم گرفتار،ملزم کے قبضہ سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی صدر کی نگرانی میں ایس ایچ او عاصم غفار ایس آ ئی معہ ٹیم نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔