اسلام آباد (سب نیوز )غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے انخلا کا معاملہ ،وفاقی پولیس نے افغان باشندوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی، ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی پراپرٹیز سے متعلق سروے بھی جاری ، اس ہفتے مکمل کر لیا جائے گا ۔وفاقی پولیس گھروں اور ہوٹلوں میں رہنے والوں کے خلاف ابھی اقدامات نہیں کر رہی، مریضوں، خواتین اور بچوں کے خلاف بھی اقدامات نہیں کیے جا رہے،مریضوں خواتین اور بچوں کے خلاف آپریشن حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا۔
غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے انخلا کا معاملہ،جیو ٹیگنگ مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
