اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پرکھاد فیکٹریوں کیلئے رواں ماہ سےگیس مہنگی کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کھاد فیکٹریوں کیلئےگیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے ایم ایم بی ٹو یو ہوگی اور فیڈاسٹاک کیلئے کھاد مینوفیکچررزکو فی ایم ایم بی ٹی یوگیس 1580 روپےمیں ملےگی۔
فیڈ اسٹاک کیلئے کھاد مینوفیکچررز کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یوگیس 556 روپے مہنگی ہوگی۔
کھاد مینوفیکچررکیلئے گیس مہنگی کرنے پروزارت خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت وپیداوار نے کام شروع کردیا ہے جب کہ کھاد مینوفیکچررزکیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزے سے پہلےہوگا۔
آئی ایم ایف شرائط: حکومت کا کھاد فیکٹروں کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

