Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10روز میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہوچکی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 اعشاریہ 3 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
برینٹ خام تیل 84 ڈالر 7سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 82 ڈالر31 سینٹ پر آچکا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، اور گزشتہ 10روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی تھیں، اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 52 سینٹس کمی سے 86 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔ جب کہ نومبر کے لئے امریکی خام تیل کی سودے 3 ڈالر 64 سنٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل کئے گئے تھے۔
معروف ادارے جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی اوسط قیمت 86 ڈالر اور آئندہ سال 70 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔