ہومشوبزمعروف بھارتی اداکار راہول ووہرا کورونا سے چل بسے

معروف بھارتی اداکار راہول ووہرا کورونا سے چل بسے

نئی دہلی (آئی پی ایس )معروف بھارتی یو ٹیوبرواداکار راہول ووہرا کورونا سے چل بسے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ووہرا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں بے حد مقبول تھے ، بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ووہرا نے اپنی موت سے قبل اپنے فیس بک آفیشل اکاونٹ پر مایوس کن پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے ٹریٹمنٹ اچھا مل جاتا تو میں بھی بچ جاتا” راہول ووہرا کو وائرس کی تشخیص کے بعد سے ہی کافی مشکلات کا سامنا تھا انہوں نے مزید لکھا کہ جلد ہی (دوبارہ(جنم لوں گا ، اچھے کام کروں گا،اب ہمت ہار چکا ہوں۔راہول ووہرا نے کچھ روز پہلے فیس بک پر مدد کے لئے اپیل کی تھی ، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ” میں کورونا پازیٹو ہوں، لگ بھگ چار دن سے ہسپتال داخل ہوں، مگر کوئی بہتری نہیں ہے۔ کیا کوئی ایسا ہاسپٹل ہے جہاں آکسیجن بیڈ مل سکے ؟ کیونکہ یہاں میرا آکسیجن لیول مسلسل کم ہورہا ہے ، اور کوئی دیکھنے والا نہیں۔بہت مجبور ہو کر یہ پوسٹ کر رہا ہوں، کیونکہ گھر والے کچھ سنبھال نہیں پا رہے ہیں ۔ “تاہم راہول ووہرا کورونا سے لڑ نہ سکے اور صرف 35 برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کرگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایت کار اور لکھاری اروند گوہر نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے راہول کی موت کی تصدیق کی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔