اسلام آباد (سب نیوز ) پی ٹی سی ایل سی بی اے انتخابات میں پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن نے کامیابی حاصل کرلی، پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن چاند تارا انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا۔جب کہ مدمقابل متحدہ ورکر الائنس کا انتخابی نشان پرچم تھا، چاند تارا نے 5419 اور پرچم نے 4589ووٹ حاصل کئے۔
سیکٹر G-8 کے سیاسی و سماجی رہنما ارسلان مسعود خان نے کامیابی پر چوہدری منیر اشرف، آزاد قادری،وسیم منہاس اور ورکرز اتحاد فیڈریشن کی پوری ٹیم کو بھاری اکثریت سے ملک بھر سے ریفرنڈم جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہے۔ارسلان مسعود خان اور ان کے ساتھیوں نے کہا ان کی ٹیم کو ڈھیروں خوشیاں مبارک۔
ارسلان مسعود خان کی وفد سے ملاقات کے موقع پر، چوہدری منیر اشرف،آزاد قادری اور وسیم منہاس نے کہا ہم پی ٹی سی ایل کے تمام غیور ورکرز کو ورکرز اتحاد فیڈریشن کو سپورٹ کرنے،ریفرنڈم اور ریپول میں ووٹ ڈالنے اور فیڈریشن کو سی بی اے بنوانے پر دل کی اتھاہ گہرائی سے سلام پیش کرتے ہیں اور تہ دل سے مشکور ہیں. انہوں نے کہا ورکرز کی انتھک کوششوں کو سلام اور مبارکبادپیشکرتیہیں۔

