اسلام آباد(سب نیوز )سی ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کی ان کے پیرنٹ ڈپارٹمنٹ واپسی کا معاملہ الیکشن کمیشن کی صوابدید پر چھوڑ دیا۔سی ڈی اے ایچ آر ڈی کی طرف سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو واپس اپنے محکموں میں بھجوانے کا حکم دیا تھا ۔اسی تناظر میں مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کا ڈیپوٹیشن پریڈ 2023کے ساتویں ماہ میں مکمل ہوا جس کے بعد انہیں توسیع دی گئی تھی۔ جس پر الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیا گیا۔لہذا یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ متعلقہ آفیسر الیکشن کمیشن کے ڈیپوٹیشن آفیسران کو واپس بھیجوانے کے حکم کے زمرے میں نہیں آتا۔مراسلہ کے مطابق اس کے باوجود اگر الیکشن کمیشن متعلقہ آفیسر پر احکامات لاگو کرنا چاہتا ہے تو یہ صوابدید دی جاتی ہے۔ سی ڈی اے نے معمول کے مطابق افسران کے ردو بدل کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔


