Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکونوے اور رویندرا کی سنچریاں، کیویز نے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ 9 وکٹوں سے ہرا دیا

کونوے اور رویندرا کی سنچریاں، کیویز نے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ 9 وکٹوں سے ہرا دیا

احمد آباد:آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے اور رویندرا کی شاندار سنچریوں کی بدولت دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، انگلش ٹیم کی جانب سے جو روٹ 77 اور کپتان جوز بٹلر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے۔

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو پہلا نقصان اوپنر ڈیوڈ ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 14 رنز پر میٹ ہینری نے پویلین بھیجا، بعدازاں جونی بیئر اسٹو 33، ہیری بروک 25 اور معین علی 11 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ 4 وکٹیں گرنے کے بعد جو روٹ اور کپتان جوز بٹلر نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،جو روٹ نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بٹلر 43 رنز بناکر آٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ لیام لیونگسٹن نے 20 ، سام کرن نے 14 اور کرس ووکس نے 11 رنز بنائے۔اختتامی اوورز میں عادل رشید اور مارک ووڈ کے درمیان 30 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور یوں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔عادل رشید نے 15 اور مارک ووڈ نے 13 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان اپنا ورلڈکپ کا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔