Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کے مجموعی قرض 64 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے

پاکستان کے مجموعی قرض 64 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مجموعی قرضوں کی مالیت 64 ہزار ارب کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اگست 2023 میں 2 ہزار 218 ارب روپے کے نئے قرض لیے جبکہ پاکستان پر مقامی قرضوں کا بوجھ 24 فیصد اضافے سے 39 ہزار 792 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

ملک پر بیرونی قرضوں کی مالیت اگست 2023 میں 24 ہزار 175 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ یوں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کی مالیت 64 ہزار ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔