لاہور(آئی پی ایس )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ صوبے میں جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا وہاں کیسزکم ہیں، ہسپتالوں میں کورونا کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، عید پر ہسپتالوں میں طبی عملہ موجود رہے گا، 15مئی کی صبح 6بجے سے ٹرانسپورٹ دوبارہ کھلے گی۔ پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے صورتحال میں بہتری آنے لگی، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہسپتالوں کی صورتحال بہتر ہے، مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔ یاسمین راشد نے بتایا کہ پیر سے بند ہونے والی ٹرانسپورٹ 15 مئی کی صبح 6 بجے دوبارہ کھلے گی۔ وزیرصحت کا کہنا تھا کہ عید جیسے تہوار پر بھی فرنٹ لائن ورکرز ہسپتالوں میں کام کریں گے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 18لاکھ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہیں، مزید تین کروڑ سے زیادہ حفاظتی ٹیکے آرڈر کرچکے ہیں۔
طبی عملہ عید پر ڈیوٹی دیگا،15 مئی کی صبح ٹرانسپورٹ دوبارہ کھلے گی،یاسمین راشد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
