ہومپاکستانکوئی ثبوت نہیں شہبازنے منی لانڈرنگ کی،وزیر صرف الزامات لگاتے ہیں،ن لیگ

کوئی ثبوت نہیں شہبازنے منی لانڈرنگ کی،وزیر صرف الزامات لگاتے ہیں،ن لیگ

لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کوئی ثبوت نہیں کہ شہبازشریف نیمنی لانڈرنگ کی، رنگ برنگے وزیر صرف الزامات لگاتے ہیں۔ لیگی رہنما نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے عدالت میں اعتراف کیا کہ شہبازشریف نے کک بیکس نہیں لئے، کرپشن نہیں کی اور غیر قانونی فنڈ سیاثاثے نہیں بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی صاف پانی تو کبھی آشیانہ کیس، تین سال سے صرف الزامات لگائے گئے، حقیقت کچھ نہیں۔ بتایا جائے کس جرم میں لیگی صدر کو جیل میں ڈالا گیا، کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مافیاز طاقتور ہیں کیونکہ یہ عمران خان کی اے ٹی ایمز ہیں، یہ غریبوں کو لوٹ کر کھلے پھرتے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کسی ایک منصوبے میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا، احتساب ڈرامہ وینٹی لیٹر پر جا چکا، جلد دم توڑنے والا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔