اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار دے دی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات دائر کی گئیں تھیں، دونوں ججز کے خلاف شکایات عام شہریوں نے دائر کی تھیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے دونوں شکایات پر قانونی رائے دے دی۔
سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

