اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے نواحی علاقوں سنیاڑی، میرا بیری اور چونترہ میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا زمین واگزار کروانے کیلئے آپریشن ، دو بچیوں کی ہلاکت ، ایک شدید زخمی کی اطلاع،متاثرین کا ای الیون میں احتجاج جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور سی ڈی اے انفورسمنٹ کا میرا بیری اور چونترہ میں آپریشن جاری ہے، متاثرین کیساتھ جھڑپوں میں دو بچیوں کی ہلاکت جبکہ ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔، متاثرین نے ای الیون بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ سی ڈی مذاکرات سے معاملہ حل کرنے کی بجائے زور زبردستی اہل علاقہ سے قبضہ لینا چاہتی ہے ،، اگر ہماری داد رسی نا کی گئی تو ڈی چوک کی جانب جائیں گے۔
سی ڈی اے کا میرا بیری چونترہ میں آپریشن ، دو بچیاں جاں بحق، متاثرین سراپااحتجاج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
