ہومپاکستانسی ایس ایس کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2 فیصد سے بھی کم

سی ایس ایس کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2 فیصد سے بھی کم

اسلام آباد ،سینٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس)کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، پاس ہونے کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہو گئی،گزشتہ 5 سالوں میں پاس ہونیکی شرح انتہائی کم ہونے لگی ہے، سال2020 میں سی ایس ایس کا امتحان صرف 1.96 فیصدپاس کر سکے،امتحانات میں 18 ہزار 553 میں سے صرف 376امیدوار ہی کامیاب قرار پائے جب کہ 18 ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے۔انٹرویو کے بعد صرف221 امیدوار سلیکٹ ہوئے۔گزشتہ برس پاس ہونیکی شرح 3 فیصد تھی۔سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔سی ایس ایس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں مہین حسن ، یاسر نذیر، تزین ظفر ، محمد علی ظفر ، محمد علی ، نمرہ اویس ، فہد شبیر چیمہ ، ندا اقبال ، محمد رضا، ارسلان طارق و دیگر شامل ہیں ۔

سی ایس ایس امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کے نام

0001 1 2
0002 1 1
0003 1 1
0004 1
0005 1
0006 1
0007 1
0008 1
0009 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔