ہومپاکستان(ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل

(ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کر دیا گیا،وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ، نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نام شامل کیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری وفاقی کایبنہ نے سرگولیشن سمری کے ذریعے دی ، کابینہ نے نیب کیسز کے باعث احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے ۔وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے ، احسن اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں ناروال اسپورٹس سٹی ریفرنس چل رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔