اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہورہے ہیں جس کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ان کی جگہ چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت بھی دے دی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17ستمبر کے لیے دی گئی ہے جس میں موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔
نامزد چیف جسٹس نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
