ہومبریکنگ نیوزآئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سب نیوز) آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبرکو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں تاہم ان کی معافی قبول ہوگی یا کارروائی آگے بڑھنے سے متعلق فیصلہ اگلی سماعت میں ہوگا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ مئی میں عدالت کی جانب سے پولیس کو گرفتاری سے روکے جانے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔