ہومٹاپ سٹوریمراکش میں قیامت صغریٰ برپا ، زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہوگئی

مراکش میں قیامت صغریٰ برپا ، زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہوگئی

رباط(مانیٹرنگ نیوز) مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے 632 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مراکشی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 632 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 150 سے زیادہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں بھیجا گیا ہے، زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔