اسلام آباد(سب نیوز )سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی واپسی شروع ہو گئی۔سی ڈی اے نے پراونشل منیجمنٹ سروس اور پاکستان ایگریکلچر اینڈ ریسرچ کونسل سے تعلق رکھنے والے دو افسران کو واپس اپنے پیرنٹ ڈپارٹمنٹس کے حوالے کر دیا۔اس حوالے سے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے۔سب نیوز کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17کے آفیسر خلیل احمد کو واپس پنجاب بھیج دیا گیا جبکہ سینئر سائنٹیفک ریسرچ آفیسر پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل محمد منیر کو بھی اپنے ادارے میں واپس بھیجنے کیلئے ریلیز کر دیا گیا سی ڈی اے نے تحریری احکامات میں تمام متعلقہ اداروں کو مذکورہ افسران کیلئے نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ کے اجراء کی ہدایت کی ہے۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی واپسی شروع ، کون کون واپس بھیجا گیا ، دستاویزات سب نیوزپر۔۔۔۔
سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی واپسی شروع ، کون کون واپس بھیجا گیا ، دستاویزات سب نیوزپر۔۔۔۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
