ہومپاکستانپاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے سمیت اقتصادی تعلقات مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ازبکستان میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ازبک نائب وزیراعظم جمشید خودجایف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے ازبکستان کے 35 ویں یوم آزادی پرنائب وزیراعظم کو مبارکباد دی اور آزادی کے بعد مختلف شعبوں میں ازبکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔اس موقع پر ازبک نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے سرکاری اداروں، کاروباری برادری اور چیمبرز کو متحرک کر کے اقتصادی تعاون کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یقین دلایا کہ پاکستان مشترکہ اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے، جبکہ دونوں ممالک نے اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے ایک جامع روڈ میپ بھی تیار کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔