ہومتازہ ترینعمران خان کے بیٹوں کے نائیکوپ موثر، جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

عمران خان کے بیٹوں کے نائیکوپ موثر، جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان آخری بار 2022 میں نائیکوپ پر پاکستان آئے تھے اور آج بھی اگر وہ چاہیں تو پاکستان آسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ دونوں کے نائیکوپ کارڈز موثر ہیں، اس لیے یہ تاثر دینا غلط ہے کہ حکومت انہیں ویزا نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بیٹوں کے پاس نائیکوپ موجود ہونے کی صورت میں انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں اور وہ جب چاہیں پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں۔خواجہ آصف نے بتایا کہ سلیمان خان کا نائیکوپ موجود ہے جو 6 جنوری 2030 تک موثر ہے، جبکہ قاسم خان کا نائیکوپ بھی موجود ہے جو 8 نومبر 2032 تک موثر ہے۔انہوں نے کہاکہ خاندان یا پی ٹی آئی کی جانب سے یہ تاثر دینا کہ حکومت عمران خان کے بیٹوں کو ویزے جاری نہیں کر رہی، درست نہیں، کیونکہ نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔