ہومبریکنگ نیوزایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ، بنگلادیش 193 رنز پر ڈھیر

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ، بنگلادیش 193 رنز پر ڈھیر

لاہور:ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کے بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔لاہورمیں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آٹ ہوگئی، مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاسٹ بولر حارث رف نے 19رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میچ آغاز سے ہی بنگلادیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا۔میچ کے دوسرے اوور میں بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ بنگلادیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے جس کے بعد بنگلادیش کی اگلی دو وکٹ فاسٹ بولر حارث رف کے حصے میں آئیں۔

فاسٹ بولر حارث رف نے اوپنر محمد نعیم کو 20 اور توحید ہردوئے کو صرف 2 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔بنگلادیش کو پانچواں نقصان کپتان شکیب الحسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 53 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔پاکستان کیخلاف بنگلادیشں کی چھٹی وکٹ 174 رنز پرگری جب شمیم حسین 16 رنزپر افتخار احمد کی گیند پرآٹ ہوئے جبکہ سیٹ بیٹر مشفیق الرحیم 64 رنز بناکر حارث رف کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے اور پھر نئے آنے والے بیٹر تسکین احمد بھی صفر پر حارث رف کی گیند پر آٹ ہوئے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولنگ آل رانڈر فہیم اشرف نے اسپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔ قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔