ہومبریکنگ نیوزعدالت کا ایمان مزاری کو فوری پیش کرنے کا حکم،سماعت میں وقفہ

عدالت کا ایمان مزاری کو فوری پیش کرنے کا حکم،سماعت میں وقفہ

اسلام آباد(سب نیوز)ایمان مزاری کو عدالت میں پیش کرنے تک کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور ملزم کے وکلاء پیش ہوئے۔

وکلاء نے ایمان مزاری کو جلد عدالت پیش کرنے اور والدہ سے ملنے کی اجازت دینے کی استدعا کردی جس پر جج ابولحسنات نے کہا کہ والدہ سے ملنے کی درخواست کو ضرور دیکھا جائے گا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ایمان مزاری کوجلدعدالت پیش کرنےکےاحکامات جاری کیے جائیں۔ اس پر جج کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو پیش کرنا ہوتا ہے، ایم پی ایم والا معاملہ تو ہے نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری کو پیش کرنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔