ہومبریکنگ نیوزجناح ہاؤس مقدمہ؛عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی سماعت 2ستمبر تک ملتوی

جناح ہاؤس مقدمہ؛عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی سماعت 2ستمبر تک ملتوی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اے ٹی سی نے سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے سماعت کی ۔
جونیئر وکیل نے دوران سماعت عدالت میں استدعا کی کہ سینئروکیل برہان معظم سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ،عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرکے سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔