اسلام آباد : پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور
پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
