ہومبریکنگ نیوزآبنائے ہرمز میں آئی فونز اور دیگر قیمی الیکٹرانکس سامان سے لدا جہاز ڈوب گیا

آبنائے ہرمز میں آئی فونز اور دیگر قیمی الیکٹرانکس سامان سے لدا جہاز ڈوب گیا

آبنائے ہرمز میں سنگاپور کا پرچم بردار بحری جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا کہ کنٹینر جہاز آبنائے ہرمز میں ایک غیر مجاز اور خطرناک بحری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق جہاز پر 2,500 سے زائد کنٹینرز موجود تھے۔ جاری کردہ تصاویر میں جہاز سے اٹھتا سیاہ دھواں اور سمندر میں تیرتے کنٹینرز دکھائی دیتے ہیں۔
کنٹینرز میں آئی فون۔ الیکٹرانکس ڈیوائسز اور دیگر قیمی سامان لدا ہوا تھا۔ جہاز پر لدے ڈھائی ہزار کنٹینرز سمندر میں تیرنے لگے۔ ایرانی ساحلی پٹی سے ملاح چھوٹی کشتیاں لے کر کنٹینرز سمیٹنے پہنچ گئے۔
ویڈیو میں لوگوں کو سمندر کی لہروں سے کنٹینرز اور قیمتی سامان سمیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈوبنے والے جہاز کے عملے کے اکیس ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایرانی حمایت یافتہ کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان کے مطابق کشتی امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کی نگرانی کررہی تھی، مذکورہ کشتی ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔