Monday, March 2, 2026
ہومتازہ ترینکراچی میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا

کراچی میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا

کراچی،معروف اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے نقدی اور طلائی زیوات سے محروم کردیا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے گاڑی کو دونوں طرف سے گھیرے میں لیکر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حرامانی کی کار گھر کے دروازے پر آکر رکی، تو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے انہیں یرغمال بنالیا، 2 موٹر سائیکلوں پر 2 ملزمان سوار تھے، جنہوں نے چند لمحوں میں ہی اداکارہ سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔