ہومبریکنگ نیوزسندھ کے نگران وزرا کو قلم دان تفویض کر دیئے گئے

سندھ کے نگران وزرا کو قلم دان تفویض کر دیئے گئے

کراچی: نگران وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزرا کو قلم دان تفویض کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز وزیر داخلہ و جیل خانہ جات مقرر، یونس ڈھاگہ خزانہ، ریونیواور پی اینڈ ڈی کے وزیر مقرر کئے گئے۔

مبین جمانی نگراں وزیر بلدیات، ڈاکٹر سعد خالد نیاز صحت و سماجی بہبود کے وزیر مقرر، ڈاکٹر جنید شاہ کھیل، ثقافت اور یوتھ افیئر کے وزیر، مسز رعنا حسین وزیر تعلیم اور امور خواتین ، عمر سومرو قانون کے وزیر مقرر کئے گئے۔ایشور لعل وزیر آبپاشی اور خدابخش مری معدنیات و معدنی وسائل کے وزیر لگا دیئے، ارشد ولی محمد کو سیاحت اور ماحولیات کی وزارت دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔