ہومبریکنگ نیوزنگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی وزارت داخلہ آمد،عہدے کا چارج سنبھال لیا

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی وزارت داخلہ آمد،عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(سب نیوز )نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی وزارت داخلہ آمد۔ وزات کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی سمیت دیگر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔وزارت داخلہ آمد پر نگران وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی ۔سرفراز احمد بگٹی پاکستان کے 47 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔نگران وزیر داخلہ کی وزارت کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقات کی ۔ وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی شرمناک اور رسول پاک کی تعلیمات کے منافی ہے، ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے، ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہ دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔