یاسر خان نیازی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی میڈ ہیلتھ ایکسپو 2023 کے دوران بہترین زریعہ آمدن کے طور پر ہیلتھ ٹورزم کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی
ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سی ای او یاسر خان نیازی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام میڈ ہیلتھ ایکسپو اور سمٹ 2023 میں کلیدی پینلسٹ کے طور پر پاکستان میں ہیلتھ ٹورزم کے امکانات کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔
آر سی سی آئی کی جانب سے مدعو یاسر نیازی کے ساتھ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے سی ای او عاصم رؤف سمیت دیگر قابل ذکر شخصیات نے شمولیت اختیار کی۔ اپنے خطاب کے دوران، یاسر نیازی نے اس بات پر زور دیا کہ ہیلتھ ٹورزم پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے ملک کی صحت کے شعبہ کے مثبت پہلوں، خاص طور پر ماہر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس، پر روشنی ڈالی، جو پاکستان کو عالمی سطع کا طبی مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے اندر بہتری کے پہلوں کی بھی واضح طور پر نشاندہی کی اور ساتھ ہی جدت لانے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور معیار کی یقین دہانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یاسر نیازی نے کہا کہ “ہیلتھ ٹورزم صرف طبی علاج معلجے سے متعلقہ موضع نہیں ہے؛ یہ ایک ایسی عظیم فیلڈ ہے جو پاکستان دنیا کو پیش کر سکتا ہے۔ ہمارے ملک کے پاس طبی اور صحت مندانہ سیاحت دونوں کو پورا کرنے کے لیے وسائل موجود ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس ملٹی بلین ڈالر صنعت کو بروئےکار لائیں۔”
یاسر نیازی نے دنیا بھر کے حقائق اور اعداد و شمار پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی صحت سیاحت کے منظر نامے کا پاکستان کے ابھرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کے نظام سے موازنہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے ممکنہ اقتصادی نقصان پر روشنی ڈالی، سرکاری اور نجی شعبے کے ہسپتالوں پر زور دیا کہ وہ طبی سیاحوں کے لیے عمدہ ماحول پیدا کرنے میں تعاون کریں۔
آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق، سینئر نائب صدر حمزہ سروش اور نائب صدر فیصل شہزاد نے پینل ڈسکشن میں شرکت پر یاسر نیازی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
ہسپتال کے کمیونیکیشن کے سربراہ عمران علی غوری نے میڈیا کو بتایا کہ یاسر خان نیازی کی قیادت میں ہیلتھ ٹورازم پر روشن خیال گفتگو ایک اہم لمحہ ہے، جو پاکستان کے لیے عالمی صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں جگہ بنانے کی صلاحیت کا اشارہ ہے اور یہ کہ ہسپتال ملک میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے بھر پور تیاری کر رہا ہے۔
