ہومبریکنگ نیوزلیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کی جائے، شاہد خاقان عباسی

لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کی جائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم پاکستان و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آ جائیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہے کہ قائد ن لیگ کی تاحیات نااہلی ختم کی جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ انتخابات فروری یا مارچ میں ہو جائیں گے مگر سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ آئندہ انتخابات کو با مقصد بنایا جائے تاکہ ملک کے مسائل حل ہو سکیں۔

انہوں نے کہاکہ 16 ماہ کی اتحادی حکومت سے مطمئن نہیں ہوں، ہر حکومت کو عجلت میں بل پاس کرنے کی جلدی ہوتی ہے۔ جب تک نیب کو ختم نہیں کیا جاتا کوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل کے بہت سے تحفظات ہیں ان کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے، نگراں وزیراعظم کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ بی اے پی حکومت کی اتحادی تھی، اس لیے انوارالحق کاکڑ کا نام شہباز شریف نے ہی دیا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ جاوید لطیف ہی بتا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے زیرو رسک کی جو بات کی ہے یہ ان کی اپنی رائے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔